نئے چینلز کے لائسنسنز پر 10 جون تک حکم امتناع

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیمرا کو نئے لائسنس دینے سے روکنے کے لیے پی بی اے کی درخواست پر 10 جون تک حکم امتناع جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی بی اے کی پرانی درخواست نمٹانے ہوئے نئی درخواست پر حکم امتناع جاری کیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ پیمرا ایسی پاور استعمال نہیں کرسکتا جس سے اظہار رائے کی آزادی پر قدغن آئے، پیمرا لائسنس دینا چاہتا ہے تو بیان حلفی دے کہ پہلے سے موجود چینلز کا حق متاثر نہیں ہوگا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ چئیرمین پیمرا اور ممبران عدالت میں بیان حلفی دیں تو ہم اس کیس کو نمٹادیں گے، پی بی اے کے وکیل نے دلائل دیئے کہ پیمرا کا یہ کہنا کہ جب چاہیں لائسنس جاری کر سکتے ہیں درست نہیں، کیا پیمرا نے 124 کو ریگولرائز کرلیاجو 70 لائسنس اور جاری کررہے ہیں۔

پیمرا کا یہ کہنا کہ نئے لائسنس نہ دئیے تو مناپلی بن جائے گی 124 چینلز میں یہ ممکن نہیں، پی بی اے89چینلز کی ایک ایسوسی ایشن ہے جن کا حق متاثر ہورہا ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ پیمرا کیسے مطمئن کریں گا کہ 124 ممبرز متاثر نہیں ہوں گے؟۔ آپ کے فیصلے سے تو کنٹرول غیر رجسٹرڈ کیبل آپریٹر کے پاس چلا جائے گا۔

پیمرا کے وکیل نے کہا کہ ریٹنگ سکرین پر آنے والے میٹیریل کی بنیاد پر دی جاتی ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کیبل آپریٹرز کو پاور فل بنانے سے اس ملک میں ماضی میں کیا ہوا ہر کوئی جانتا ہے، کیس کی سماعت عید کے بعد 10 جون تک ملتوی کر دی گئی۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: