وفاق اور صوبوں کا ترقیاتی بجٹ 1837 ارب 

قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے لیے جی ڈی پی گروتھ ریٹ 4 فیصد اور وفاق اور صوبوں کا ترقیاتی بجٹ 1837 ارب روپے رکھنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں بارہویں 5 سالہ منصوبے کی بھی منظوری دے دی گئی۔

کونسل نے زراعت کے شعبے میں ترقی کی شرح ساڑھے 3 فیصد، صنعت میں 2.2 فیصد، خدمات کے شعبے میں 4.8 فیصد مقرر کرنے کی منظوری دی۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جب حکومت ملی تو پاکستان ملکی تاریخ کے شدید معاشی بحران کا شکار تھا اور ہماری تمام تر کوششں ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم وہ تمام کام کررہے ہیں جو پہلے کیے جانے چاہیے تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ معاشی بحران سے نکلنے کے لیے وفاق اورصوبوں کی مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ میں سے فاٹا کے لیے حصہ دینے پر بھی زور دیا۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: