سندھ میں زمینوں کی لوٹ مار

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ کراچی سے کشمور تک سندھ کی زمینوں کی لوٹ مار جاری ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ سندھ انسپکشن ٹیم کے چئیرمین عبدالسبحان میمن اور دیگر کے خلاف نیب انکوائری سے متعلق معاملہ کی سماعت ہوئی۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان نے جامشورو میں 7 ایکڑ رفاہی زمین غیرقانونی طور پر قادر بخش شورو کو الاٹ کی جو مفرور ہے۔ عدالت نے نیب حکام پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ قادر بخش جامشورو حیدرآباد میں رہتا ہے اور آپ ابھی تک اسے گرفتار نہیں کرسکے۔
چیف جسٹس ہائی کورٹ احمد علی ایم شیخ نے ریمارکس دیے کہ سندھ کی زمینوں کی ایسے ہی لوٹ مار جاری ہے، کراچی سے کشمور تک یہ سلسلہ جاری رہا ہے۔ عدالت نے پوچھا کہ اُس وقت وزیر کون تھا۔ وکیل نے بتایا کہ موجودہ پیر پگارا صبغت اللہ راشدی اس وقت ریونیو کے وزیر تھے۔

عدالت نے زمین الاٹ کرنے سے متعلق ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی طلب کرتے ہوئے مزید کارروائی 26 جون تک ملتوی کردی۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: