ریلوے کرائے 50 فیصد تک کم

پاکستان ریلوے نے عید الفطر پر اضافی رش کے پیش نظر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا جب کہ عید کے پہلے روز تمام ٹرینوں کے کرائے میں بھی 50 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سٹی اسٹیشن سے 2 جون صبح 10 بجکر 45 منٹ پر پشاور کے لیے روانہ ہوگی اور دوسری ٹرین 2 جون کو کوئٹہ سے دن ساڑھے 11 بجے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگئے۔

ترجمان نے بتایا کہ تیسری اسپیشل ٹرین 3 جون دن 11 بجے کراچی کینٹ سے لاہور روانہ ہوگی اور چوتھی ٹرین 8 جون کو راولپنڈی سے صبح 8 بجے کوئٹہ روانہ ہو گی جب کہ پانچویں ٹرین 8 جون کو لاہور سے شام 6 بجے کراچی کینٹ کے لیے روانہ ہوگی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق عیداسپیشل ٹرینوں کی بکنگ 29 مئی سےشروع ہوجائے گی، ٹکٹ آن لائن اور ریزرویشن دفاتر سے حاصل کیے جاسکیں گے۔

کرایوں میں کمی کا اعلان

دوسری جانب پاکستان ریلوے نے عید کے پہلے دن تمام ٹرینوں کے مسافروں کیلئے کرائے میں 50 فیصد کمی کا اعلان کردیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق رعایت ٹرین کی نشستوں کی ایڈوانس ریزرویشن کروانے والے مسافروں کے لیے ہوگی اور کرایوں میں کمی کا اطلاق تمام ٹرینوں اور کلاس پر ہوگا۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: