محسن داوڑ کا انٹرویو، صدر بنوں پریس کلب گرفتار

بنوں سے نیشنل پریس کلب بنوں کے صدر اور خیبر نیوز کے نمائندے گوہر وزیر کو گرفتار کرلیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے خیبر نیوز کے نمائندے گوہر وزیر کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ ٹانچی بازار میں دوستوں کے ساتھ چائے ہوٹل میں بیٹھے تھے۔

گوہر وزیر کو سیکیورٹی فورسز نے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

گوہر وزیر نے گزشتہ روز ایم این اے محسن داوڑ اور چیف آف وزیرستان ڈاکٹر گل عالم وزیر کا انٹرویو بھی کیا تھا۔

صحافی تنظیموں کی جانب سے گوہر وزیر کی گرفتاری کی شدید مذمت کی گئی ہے اور انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: