وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چاند دیکھنے سے متعلق تنازع ختم کرنے کیلئے قمری کلینڈر کے اجراء کے بعد نئے مشن کا اعلان کردیا۔
پاکستان میں آسان ادائیگیوں کے لیے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز کو موبائل فون پیمنٹ سے تبدیل کیا جائے گا۔
اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے بتایا کہ اگلا بڑا چیلنج کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز کو موبائل فون ادائیگیوں سے تبدیل کرنا ہے۔
وزیر سائنس نے لکھا کہ ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے ادائیگیوں کا آسان ہونا لازمی ہے
فواد چوہدری پر امید ہیں کہ آئندہ چند ماہ میں بس کے کرائے سے لے کر گاڑی خریدنے تک تمام ادائیگیاں موبائل فون سے کی جاسکیں گی۔
یاد رہے کہ حال ہی میں رمضان ، عید اور دیگر اسلامی ایام کے موقع پر چاند دیکھنے کے عمل کو آسان بنانے کے لیے قمری کلینڈرکا اجراء کیا گیا ہے۔ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کے مطابق آئندہ 5 سال کے لیے قمری کلینڈر منظوری کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل بھجوا دیا ہے۔