شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں نے رات کی تاریکی میں چیک پوسٹ پرحملہ کیا جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا ہے۔ دہشتگردوں نے رات گئے وادی شوال کی مکی گڑھ پوسٹ کو نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے موثرجواب سے دہشتگردوں کو پسپا کردیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے اس سے پہلے خڑکمر پوسٹ پرہونے والے حملے کے بعد پیٹرولنگ کے دوران بویا میں نالے سے گولیاں لگی پانچ لاشیں برآمد ہوئیں جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ ادھرکوئٹہ کے سمگلی روڈ پردہشت گردوں نے پولیس چوکی پرفائرنگ کی، جوابی کارروائی میں دودہشت گرد ہلاک جبکہ دوفرارہوگئے۔ پولیس نےرات گئے علاقے کو گھیرےمیں لےکرسرچ آپریشن کیا، آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

وادی شوال میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، اہلکار شہید

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں نے رات کی تاریکی میں چیک پوسٹ پرحملہ کیا جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا ہے۔

دہشتگردوں نے رات گئے وادی شوال کی مکی گڑھ پوسٹ کو نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے موثرجواب سے دہشتگردوں کو پسپا کردیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے اس سے پہلے خڑکمر پوسٹ پرہونے والے حملے کے بعد پیٹرولنگ کے دوران بویا میں نالے سے گولیاں لگی پانچ لاشیں برآمد ہوئیں جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

ادھرکوئٹہ کے سمگلی روڈ پردہشت گردوں نے پولیس چوکی پرفائرنگ کی، جوابی کارروائی میں دودہشت گرد ہلاک جبکہ دوفرارہوگئے۔

پولیس نےرات گئے علاقے کو گھیرےمیں لےکرسرچ آپریشن کیا، آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: