asif ghafoor پی ٹی ایم کے سپورٹرز اور ورکروں کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے

پی ٹی ایم کے سپورٹرز اور ورکروں کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملے سے متعلق کہنا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ کے سپورٹرز اور ورکروں کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ چند افراد مذموم مقاصد کے لیے انہیں اُکسا کر ریاستی اداروں کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی بہادر قبائلیوں کی قربانیاں اور دہائیوں بعد حاصل ثمرات ضائع کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یاد رہے کہ ارکان قومی اسمبلی محسن جاوید اور علی وزیر کی قیادت میں ایک گروہ نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویہ میں خارکمر چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔

چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں 5 اہلکار زخمی ہوئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 حملہ آور مارے گئے اور 10 زخمی ہوئے جنہیں علاج کیلئے آرمی اسپتال منتقل کیا گیا۔

ملک کی اپوزیشن  جماعتوں نے بھی شمالی وزیرستان میں ہونے والے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ 

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اپنے ہی بچوں کو غدار کہیں گے تو معاملہ خطرناک راستے کی طرف جائے گا جب کہ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اندرونی طور پر کشیدگی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: