شمالی وزیرستان میں کشیدگی کے بعد لینڈ لائنز، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر بند کردی گئی۔ پورے علاقے میں کرفیو لگا دیا گیا ہے۔
شمالی وزیرستان کے علاقہ خڑ قمر میں فائرنگ سے بیس افراد زخمی ہوگئے۔ ایک روز پہلے اسی علاقہ سے سیکیورٹی فورسز نے ایک شخص کو گرفتار کیا تھا۔
علاقہ مکینوں نے گرفتاری کے خلاف دھرنا دیا ہوا ہے، دھرنے میں پشتون تحفظ موومنٹ کے ایم این اے محسن داوڑ اور علی وزیر بھی شریک تھے۔
فائرنگ میں ایم این اے محسن دواڑ بھی زخمی ہوگئے ہیں۔