سندھ کے بعد پنجاب سے ہندو لڑکی اغوا

سندھ کے بعد پنجاب سے بھی ہندو لڑکیوں کو اغوا کیا جانے لگا ہے۔

بہاولپور سے تیرہ سال کی لڑکی کو اغوا کرلیا گیا جس پر پر اقلیتی برادری سراپا احتجاج ہے۔

لڑکی کے اہلخانہ اور ہندو برادری نے ڈی پی او آفس کے سامنے احتجاج کیا۔

لڑکی کے والد لیکھو رام نے الزام لگایا ہے کہ نواحی گاؤں 19 بی سی کے ثنااللہ حاجی صلابت عبدالمجید نے ان کی بچی کو اغوا کیا ہے۔

متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ تھانہ صدر یزمان میں مقدمہ درج ہونے کے باوجود نہ تو بچی بازیاب ہوئی اور نہ ہی ملزموں گرفتار کیا جا رہا ہے۔ تفتیشی آفیسر نے ایک نامزد ملزم صلابت کو گرفتار کرکے ایک روز بعد چھوڑ دیا۔

لیکھو رام کے مطابق ملک میں بڑھتے ہوئے اغوا کے واقعات نے ہندو برادری کو عدم تحفظ کا شکار کر دیا ہے، ان کی بیٹی کشمالہ دیوی کی سرکاری ریکارڈ کے مطابق عمر 13سال ہے اور نابابغ ہے۔

x

Check Also

امریکی سفیر کے بعد چین کے سابق وزیر خارجہ کا سکینڈل سامنے آ گیا

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر خارجہ چن گانگ کے امریکہ میں ...

%d bloggers like this: