چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ مستعفی

چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے جب کہ انہوں نے عہدے سے استعفی دینے کی تصدیق بھی کردی ہے۔

ہارون رشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو بھی آگاہ کردیا ہے کہ اپنی خدمات مزید جاری نہیں رکھ سکتا، وزیراعظم کو استعفیٰ بھی بھجوا دیا ہے ان کی جانب سےاستعفی منظورہوتے ہی عہدہ چھوڑ دوں گا۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سرکاری بورڈ ہارون شریف کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے مختلف معاملات پر اختلاف تھے جس کی وجہ سے انہوں نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

x

Check Also

پاکستان کا جوہری ہتھیار لے جانے والے غزنوی کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا جوہری ہتھیار لے جانے والے غزنوی کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے شارٹ رینج بیلسٹک میزائل غزنوی (حتف ...

%d bloggers like this: