لڑکی سے دوستی، نوجوان کا گردہ گیا

دوستی کا جھانسہ دیکر خاتون نے نوجوان کا گردہ نکلوادیا۔

کامونکی کےرہائشی ہمایوں نےپولیس کو بتایا کہ وہ عارف والا کی رہائشی ایک خاتون سے دوستی کاڈسا ہوا ہے.

خاتون نے اس سے ساڑھے 3 لاکھ روپےکا تقاضا کیا تو ہمایوں نے بتایا کہ وہ تو کنگال ہے، جس پر خاتون نےکہا کہ اگر وہ سچا دوست ہے تو گردہ فروخت کرکے اسے رقم دے۔

اس پر ہمایوں نے گردہ فروخت کرکے ساڑھے 3 لاکھ روپے خاتون کےحوالے کر دیئے۔

ہمایوں کہتاہےکہ جب اس نے رقم کی واپسی کا تقاضا کیا تو خاتون نے اسے گھر بلا کر چوری کا الزام لگا دیا اور رشتے داروں سے پٹائی کرا دی۔

پولیس نے ہمایوں کو اسپتال میں داخل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

x

Check Also

اینکر مبشر لقمان کی پیمرا کے دفتر میں توڑ پھوڑ، عملے کو یرغمال بنائے رکھا

اسلام آباد (عمر چیمہ) 13؍ فروری کو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے ایک ...

%d bloggers like this: