چینی افسر نے پاکستانی مزدور جلتی بھٹی میں پھینک دیا

فیصل آباد کی انڈسٹریل اسٹیٹ ساہیانوالہ کی نجی فیکٹری میں چینی افسر نے مبینہ طور پرمقامی مزدورکوجلتی بھٹی میں دھکا دیدیا۔

فیصل آباد کی نجی فیکٹری میں چینی افسر نے مزدور شہروز کو کام سمجھ نہ آنے پرجلتی بھٹی میں دھکا دیا، شہروزکوتشویشناک حالت میں الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے چینی افسر کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

سی پی او اظہر اکرام نے بتایا کہ چینی شہری کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کریں گے ، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او واقعے کی تفتیش کررہے ہیں۔

فیکٹری میں شہروز کے ساتھی مزدوروں نے احتجاج کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا۔ چینی شخص فیکٹری میں لیبر انچارج کے عہدے پر تعینات ہے۔

x

Check Also

رنگ گورا کرنے والی کریم سے ’فئیر‘ کا لفظ حذف کرنے کا اعلان

رنگ گورا کرنے والی کریم سے ’فئیر‘ کا لفظ حذف کرنے کا اعلان

مشہور مصنوعات بنانے والی کمپنی ’یونی لیور‘ نے پاکستان اور بھارت سمیت ایشیا میں رنگ ...

%d bloggers like this: