‘بھکاریوں کیخلاف کارروائی وزیراعظم سے شروع کریں’

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بلاول بھٹو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ اگرواقعی پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کرنا ہے تو سلیکٹڈ وزیراعظم سے شروع کریں۔

اسلام آباد میں پیشہ ور بھکاریوں کی گرفتاری پر بلاول بھٹو نے تبصرہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ غربت نہیں بلکہ غریب مٹاؤ حکومت ہے۔

خیال رہے کہ بڑے شہروں بشمول اسلام آباد اور خاص طور پر کراچی میں پیشہ ور گداگروں کی بھرمار ہے جنہوں نے عوامی مقامات اور کھانے پینے کی جگہوں پر عوام کا تھوڑی دیر کھڑا ہونا بھی محال کررکھا ہے۔

رمضان المبارک کے مہینے میں ان پیشہ ور بھکاریوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے جس کے خلاف اب اسلام آباد میں کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ہمارا مذہب اسلام بھی پیشہ ور گداگری کی حوصلہ شکنی اور محنت کرکے رزق حلال کمانے کا درس دیتا ہے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: