ایکسچینج کمپنیاں بند نہیں ہو رہیں

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سوشل میڈیا پر ایکسچنج کمپنیوں کی بندش کے حوالے سے چلنے والی افواہوں کو مسترد کردیا۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایکسچنج کمپنیوں کو ختم کرنے اور اور ڈالر صرف بینکوں سے ملنے کی خبریں افواہوں پر مبنی ہیں۔

ترجمان کے مطابق ایکسچنج کمپنیاں ختم ہونے کی باتیں محض افواہیں ہیں، ایسی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کے بعد سوشل میڈیا پر پر یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ حکومت نے ایکسچنج کمپنیوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب ڈالرز صرف بینکوں سے ہی ملیں گے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: