مفتی منیب اور مفتی پوپلزئی کو چاند دیکھنے کی دعوت

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مفتی منیب الرحمان اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو چاند دیکھنے کی دعوت دینے کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان اور پشاور کی مسجد قاسم علی خان کی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو چاند دیکھنے کی دعوت دینے کا اعلان کیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ منیب الرحمان اور شہاب الدین پوپلزئی کو چاند دیکھنے کی دعوت بھجوا رہے ہیں، دونوں مفتی حضرات تشریف لائیں اور دیکھیں کہ چاند کیسے گردش کرتا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سائنسی طریقے سے چاند دیکھنے کا یہ آسان طریقہ ہے، چاند کو دیکھنے کیلئے پاپڑ بیلنے کی ضرورت نہیں۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے پر چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب اور فواد چوہدری کے درمیان نوک جھونک ہوئی تھی اور وفاقی وزیر نے ایک قمری کیلنڈر بنانے کا اعلان کیا تھا جس پر مفتی منیب نے وفاقی وزیر پر برہمی کا اظہار کیا تھا جب کہ فواد چوہدری نے دعویٰ کیا تھا کہ چاند دیکھنے پر 36 سے 40 لاکھ روپے خرچ آتا ہے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: