غریبوں کیلئے گیس مہنگی اور امیروں کیلئے سستی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے چھوٹے اور غریب صارفین کے لیے گیس مہنگی جب کہ بڑے اور امیر صارفین کے لیے گیس سستی کرنے کی سفارش کر دی۔

اوگرا نے گزشتہ روز آئندہ مالی سال کے لیے گیس قیمتوں میں 47 فیصد تک اضافے کی سفارش کی تھی۔

اوگرا کی جانب سے گھریلو صارفین کے لیے گیس استعمال کے 6 سلیبز بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔

گھریلو صارفین کے لیے آخری چار سلیبز کو دو دو حصوں میں توڑنے دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے ماہانہ 274 روپے بل دینے والے کی گیس کی قیمت 789 روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا نے آئندہ مالی سال کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کر دی

ماہانہ 550 روپے بل دینے والے کی گیس کی قیمت 1555 روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ماہانہ 1229 روپے بل دینے والے کی گیس کی قیمت 1777روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اسی طرح ماہانہ 2215 روپے بل دینے والے کی گیس کی قیمت 3854 روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ ماہانہ 2421 روپے بل دینے والے کی گیس کی قیمت 4160 روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا نے ماہانہ 3449 روپے بل دینے والے کی گیس کی قیمت 6918 روپے کرنے کی سفارش کی ہے۔

ماہانہ 10 ہزار 64 روپے بل دینے والے کی گیس کی قیمت کم کر کے 7378روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ ماہانہ 12 ہزار 979 روپے بل دینے والے کی گیس کی قیمت کم کر کے 11 ہزار 515 روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اسی طرح ماہانہ 24 ہزار 881 روپے بل دینے والے کی گیس کی قیمت کم کرکے 11 ہزار 975 روپے جب کہ ماہانہ 30 ہزار 338 روپے بل دینے والے کی گیس کی قیمت کم کر کے 16 ہزار 113 ر وپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

x

Check Also

گوجرانوالہ پولیس نےبغیراجازت عوامی مقامات پر ویڈیوز بناکر خواتین کرہراساں کرنے کے الزام میں ایک یوٹیوبر کو گرفتار کرلیا۔ ملزم مذاق کے نام پر خواتین کو مختلف باتوں پر ہراساں کرتا تھا اور گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر اس پر خوب تنقید کی جارہی تھی اور پولیس سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔ ملزم پر خواتین سے غیراخلاقی حرکات ، اسلحہ کے زورپرگالم گلوچ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔ گوجرانوالہ پولیس نے لاہور کے علاقے محمود بوٹی میں کارروائی کرکے ملزم محمد علی کو گرفتار کرلیا۔ ملزم گکھڑ منڈی کا رہائشی ہے جس نے سوشل میڈیاپر اپنا چینل بنارکھا ہے ۔ ایس پی صدر عبدالوہاب کےمطابق ملزم مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے کے لیے مختلف عوامی مقامات اور پارکس میں بیٹھی خواتین کو ہراساں کرکے ان کی تذلیل کرتا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقامی شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

مزاحیہ ویڈیو کے نام پر خواتین کو ہراساں کرنے والا یوٹیوبر گرفتار

گوجرانوالہ پولیس نےبغیراجازت عوامی مقامات پر ویڈیوز بناکر خواتین کرہراساں کرنے کے الزام میں ایک ...

%d bloggers like this: