اسلام آباد میں جنگلہ بس سے مسائل حل نہیں ہوں گے

سپریم کورٹ نے تجاوزات کیس میں میئر اسلام آباد اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے چیئرمین کو طلب کرلیا۔

سپریم کورٹ میں سنٹورس مال تجاوزات کیس کی سماعت ہوئی تو عدالت نے میئر اسلام آباد اور چیئرمین این ایچ اے کو طلب کر لیا۔ عدالت نے کہا کہ آگاہ کیا جائے اسلام آباد اور ہائی ویز سے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے کیا اقدامات کئے، تمام کارروائیوں کی تصاویر پر مبنی رپورٹ پیش کی جائے۔

چیئرمین سی ڈی اے نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ سنٹورس سے سروس روڈز واگزار کروا لی ہیں، بلیو ایریا سمیت شہر بھر میں بھرپور آپریشن جاری ہے، اسلام آباد کو جلد تجاوزات سے پاک کر دینگے۔

قائم مقام چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ کشمیر ہائی وے اور ایکسپریس وے کا برا حال ہے، بڑی شاہراہوں پر پیدل چلنے والوں کیلئے پیڈسٹرین برج بھی نہیں، اسلام آباد کی سڑکیں کسی صورت بلاک نظر نہ آئیں اور کسی بڑی سڑک پر یوٹرن نہیں ہونا چاہیے، اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت کیوں نہیں ہے؟۔

جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ دارالحکومت کی سڑکوں پر لگے ریفلیکٹر بھی خراب ہیں، مجھے گاڑی چلاتے ہوئے چالیس سال ہوچکے ہیں، اسلام آباد میں گاڑی چلانا میرے لیے ممکن نہیں، بھارہ کہو سے مری کی طرف جانا محال ہوُچکا ہے اور ایمبیسی روڈ کی گرین بیلٹ پر بھی قبضہ ہوُچکا ہے۔

قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت کیوں نہیں ہے؟، ججز کالونی آنے والوں کو بھی میلوں دور اتر کر پیدل آنا پڑتاہے، اسلام آباد میں تو انڈر گرائونڈ ٹرینیں چلنی چاہیں، لوگوں کو دفاتر سے پیدل گھر جانا پڑتا ہے، دنیا کا کونسا شہر ہے جہاں ٹرانسپورٹ کا نظام نہ ہو، صرف جنگلہ بس بنا دی جو مسائل کا حل نہیں، جنگلہ بس سے مسائل حل نہیں ہوں گے، مجھے نہیں معلوم اتنا خراب نظام اب کون ٹھیک کرے گا۔

کیس کی مزید سماعت دو ہفتے کے لیے ملتوی کردی گئی۔

x

Check Also

گوجرانوالہ پولیس نےبغیراجازت عوامی مقامات پر ویڈیوز بناکر خواتین کرہراساں کرنے کے الزام میں ایک یوٹیوبر کو گرفتار کرلیا۔ ملزم مذاق کے نام پر خواتین کو مختلف باتوں پر ہراساں کرتا تھا اور گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر اس پر خوب تنقید کی جارہی تھی اور پولیس سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔ ملزم پر خواتین سے غیراخلاقی حرکات ، اسلحہ کے زورپرگالم گلوچ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔ گوجرانوالہ پولیس نے لاہور کے علاقے محمود بوٹی میں کارروائی کرکے ملزم محمد علی کو گرفتار کرلیا۔ ملزم گکھڑ منڈی کا رہائشی ہے جس نے سوشل میڈیاپر اپنا چینل بنارکھا ہے ۔ ایس پی صدر عبدالوہاب کےمطابق ملزم مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے کے لیے مختلف عوامی مقامات اور پارکس میں بیٹھی خواتین کو ہراساں کرکے ان کی تذلیل کرتا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقامی شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

مزاحیہ ویڈیو کے نام پر خواتین کو ہراساں کرنے والا یوٹیوبر گرفتار

گوجرانوالہ پولیس نےبغیراجازت عوامی مقامات پر ویڈیوز بناکر خواتین کرہراساں کرنے کے الزام میں ایک ...

%d bloggers like this: