ایف بی آر افسر شبر زیدی کیخلاف عدالت میں

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اعزازی چیئرمین شبر زیدی کی تعیناتی کو ایف بی آر کے افسر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

ایف بی آر کے 19 گریڈ کے افسر علی محمد کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شبرزیدی کی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دے کر ان کو بطور چیئرمین ایف بی آر کام کرنے سے روکا جائے اور چیئرمین ایف بی آر کیلئے قابل افسران کی تعیناتی پرغور کیا جائے۔

درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہےکہ پرائیویٹ سیکٹر سے ایف بی آرمیں تعیناتیاں روکی جائیں اور ایف بی آر کے ریگولر افسران کے ساتھ امتیازی سلوک نہ برتا جائے۔

واضح رہےکہ حکومت نے خراب معاشی حالات کے باعث گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر کو تبدیل کیا جس کےبعد وزیراعظم عمران خان نے رضا باقر کو گورنر اسٹیٹ بینک جب کہ ماہر ٹیکس امور شبر زیدی کو ایف بی آر کا چیئرمین مقرر کیا

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: