کراچی میں درندہ صفت شخص نے استاد کے مقدس پیشے پر داغ لگا دیا۔
نویں کلاس کی طالبہ کی نازیبا تصاویر بناکر اس کو گھر سے بھاگنے پر مجبور کیا اس کے بعد پنجاب لاکر زبردستی شادی کرلی۔
کراچی پولیس نے بلوچ کالونی کی رہائشی لڑکی کو پنجاب کے ضلع وہاڑی سے اغوا کرلیا۔
16 سال کی لڑکی پچیس اپریل کو لاپتہ ہوئی تھی۔ پولیس نے دو ملزموں عبدالرحمان اور عدنان کو گرفتار کرکے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا۔
کراچی پولیس کے مطابق ملزم نے لڑکی کو فرار ہونے پر نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی دھمکیاں دیتا تھا۔
اسی وجہ سے طالبہ 9ویں کلاس کے پیپر دینے کے بعد میٹرک میں جانے سے بھی گھبراتی تھی۔ بازیاب لڑکی کو میڈیکل کرانے کے بعد ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔