اداکاروں کی رمضان ٹرانسمشن، مولانا طارق جمیل حمایتی

ممتازعالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ اداکاروں اور فنکاروں کی جانب سے ٹیلی وژن پر رمضان ٹرانسمیشن کرنے میں کوئی قباحت نہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اداکاروں اور فنکاروں کی جانب سے رمضان ٹرانسمیشن کرنے میں حرج نہیں تاہم اس کا مقصد خیر خواہی کی بات کرنا ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دین کی بات کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے، لیکن فضولیات میں حصہ لینا ٹھیک نہیں ہے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں پنجاب اسمبلی نے اتفاقِ رائے سے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رمضان کی منابست سے پاکستانی ٹی وی چینلز پر پیش ہونے والے پروگرامز میں شوبِز کی دنیا سے تعلق رکھنے والے افراد کو شمولیت سے روکا جائے۔

یہ قرار داد جھنگ سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی مولانا معاویہ اعظم کی طرف پیش کی گئی تھی جسے اتفاق رائے سے منظور کیا گیا۔

قرار داد میں مزید کہا گیا تھا کہ پیمرا کو سختی سے پابند کیا جائے کہ وہ چینلز کو پابند کرے کہ ایسے شوبِز سے جڑے لوگوں کو رمضان ٹرانسمیشن میں ہر گز شامل نہ کیا جائے۔

پنجاب اسمبلی کی اس قرارداد کے بعد ایک نئی بحث چھڑ گئی تھی جبکہ شوبز اسٹارز نے اس قرار داد کو مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ دین کی بات کرنا ہر مسلمان کا حق ہے اور انہیں اس سے روکا نہیں جاسکتا۔

x

Check Also

گوجرانوالہ پولیس نےبغیراجازت عوامی مقامات پر ویڈیوز بناکر خواتین کرہراساں کرنے کے الزام میں ایک یوٹیوبر کو گرفتار کرلیا۔ ملزم مذاق کے نام پر خواتین کو مختلف باتوں پر ہراساں کرتا تھا اور گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر اس پر خوب تنقید کی جارہی تھی اور پولیس سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔ ملزم پر خواتین سے غیراخلاقی حرکات ، اسلحہ کے زورپرگالم گلوچ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔ گوجرانوالہ پولیس نے لاہور کے علاقے محمود بوٹی میں کارروائی کرکے ملزم محمد علی کو گرفتار کرلیا۔ ملزم گکھڑ منڈی کا رہائشی ہے جس نے سوشل میڈیاپر اپنا چینل بنارکھا ہے ۔ ایس پی صدر عبدالوہاب کےمطابق ملزم مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے کے لیے مختلف عوامی مقامات اور پارکس میں بیٹھی خواتین کو ہراساں کرکے ان کی تذلیل کرتا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقامی شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

مزاحیہ ویڈیو کے نام پر خواتین کو ہراساں کرنے والا یوٹیوبر گرفتار

گوجرانوالہ پولیس نےبغیراجازت عوامی مقامات پر ویڈیوز بناکر خواتین کرہراساں کرنے کے الزام میں ایک ...

%d bloggers like this: