گیلپ کے حالیہ سروے میں لوگوں نے اقتصادی میدان میں پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کی کارکردگی مسلم لیگ (ن) کی سابقہ حکومت سے خراب قرار دے دی۔
گیلپ سروے میں وزیراعظم عمران خان کا پلہ بھاری رہا اور 58 فیصد شہریوں نے عمران خان کی انفرادی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دے دیا۔
سروے میں زیادہ تر لوگوں نے اقتصادی میدان میں تحریک انصاف کی کارکردگی کو مسلم لیگ ن سے خراب قرار دیا، 51 فیصد افراد نے موجودہ حکومت کو نواز شریف کی حکومت سے خراب قرار دیا ہے۔
مثبت کارکردگی پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار باقی صوبوں کے وزرائے اعلیٰ پر بازی لے گئے ہیں اور سروے میں 37 فیصد شہریوں نے ان کی کارکردگی کو مثبت قرار دیا ہے