پنجاب حکومت میں ٹیکنو کریٹس کی انٹری

پنجاب حکومت نے ڈاکٹر سلمان شاہ کو وزیراعلیٰ کا مشیر مقرر کردیا۔

پنجاب حکومت نے سلمان شاہ کی بطور وزیراعلیٰ پنجاب تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق سلمان شاہ اکنامک افیئرز اور منصوبہ بندی کے مشیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈاکٹر سلمان شاہ کو فوری ذمہ داریاں سنبھالنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

ڈاکٹر سلمان شاہ سابق صدر پرویز مشرف کی حکومت میں مشیر خزانہ رہ چکے ہیں۔

واضح رہےکہ وفاقی حکومت میں معاشی ماہر عبدالحفیظ شیخ کے بعد پنجاب میں بھی معاشی ماہر لانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے خزانہ اکرم چوہدری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ان کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چیئرمین لگانے کی پیشکش کی گئی جس پر انہوں نے معذرت کرلی۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: