ٹیکس ایمنسٹی اسکیم منظور

وفاقی کابینہ نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی منظوری دے دی۔ پانچ فیصد ٹیکس ادا کرکے کالا دھن سفید چرایا جاسکے گا۔

گزشتہ روز وزیراعظم آفس میں تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے ارکان کو بریفنگ دی گئی۔ ایمنسٹی اسکیم کو ایسٹ ڈکلیریشن اسکیم کا نام دیا جائے گا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں ایمنسٹی اسکیم کے خدوخال پیش کر دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے بریفنگ میں بتایا کہ اثاثہ جات ایمنسٹی اسکیم کے تحت معمولی ٹیکس ادا کرکے اثاثے ظاہر کیے جا سکیں گے۔ جن لوگوں کے اثاثے بیرون ملک ہیں، انہیں زیادہ ٹیکس دینا پڑے گا۔ اس کے بعد بیرون ملک اثاثے بھی ریگولر تصور کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ تیس جون تک اثاثے ظاہر کرنا لازم ہوگا۔ ٹیکس ادائیگی تیس جون کے بعد بھی ہوسکے گی۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: