امریکہ نے ویزا پاپندیاں نہیں لگائیں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکہ کی جانب سے پاکستان پر ویزا پابندیوں کی تردید کردی۔
قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کے اجلاس میں شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ امریکہ کی طرف سےکوئی ویزا پاپندیاں نہیں لگائی گئیں۔

امریکی سفارتحانے نے پریس ریلیز بھی جاری کی ہے، امریکہ نے غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانی پکڑے جن کو وہ واپس بھیجنا چاہتا ہے۔ اس سلسے میں 70 سے زیادہ پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیاجارہا ہے جو کل خصوصی پرواز سے آرہے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ ان 70 پاکستانیوں کو پاکستان قبول کرے لیکن ہم نے انہیں قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کا کہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وزارت داخلہ کے تین افسروں پر کچھ وجوہات کی بناء پر وزٹ ویزا کی پابندی لگائی گئی ہے، ان افسروں میں جوائنٹ سیکریٹری، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی پاسپورٹ شامل ہیں۔ یہ پابندی پاکستان پر نہیں لگی، اس کی وضاحت دونوں طرف سے کردی گئی ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جتنا ویزا امریکا دے گا، اتنا ہی پاکستان دے گا، اگر امریکا 5 سال کا ویزا دے گا تو پاکستان بھی 5 سال کا ویزا دے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کی ساؤتھ ایشیاء کی اسٹریٹجک پالیسی میں تبدیلی آئی ہے، امریکی حکومت سمجھتی ہے کہ افغان حکومت کو مذاکرت کی میز پر ہونا چاہیے، طالبان امریکا سے براہ راست مذاکرت کرنا چاہتے ہیں۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: