سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ 6 مئی کو ہوگا

عید کا چاند موبائل پر دیکھیں

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے چاند دیکھنے کے لیے موبائل ایپلی کیشن تیار کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کہتے ہیں ایک کلک پر اپ چاند دیکھ سکیں گے۔ ایک سسٹم بنا رہے ہیں کہ لوگ ای بٹن دبا کر خود چاند دیکھ سکیں۔

پاکستان کے شہریوں کوفیصلہ کرنا ہے کہ وہ جدید سسٹم میں چلنا چاہتے ہیں یا پرانی دنیا میں۔ دیگر علمائے کرام کو چاند کے شعبے میں لانا چاہئیے، یہ ٹھیک نہیں کہ ایک ٹولہ پر اتنا پیسہ لگایا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 40 سال سے کم عمر افراد سائنس کا پراجیکٹ لائیں حکومت فنانس کرے گی۔سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں نئی جدت لانے کی ضرورت ہے۔

1962 میں پاکستان دوسرا ملک تھا جو خلا میں گیا تھا، اسلامی دنیا میں ہم آج بھی سب سے آگے ہیں۔ ہمارےپاس قابل لوگ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا وزیراعظم صرف عمران خان ہے۔ اپوزیشن کو صبر وتحمل مظاہرہ کرناچاہیے۔ اپوزیشن روٹھی ہوئی ساس کی طرح ہوگئی ہے۔

پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنے والے معیشت پر بات کررہے ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

لیڈر عمران خان ہے، اپوزیشن کو اب سمجھنا ہوگا۔ روٹھی ہوئی ساس کا کردار نہ ادا کریں۔ تھوڑا وقت دیں پارلیمنٹ چلانی ہے۔ اپوزیشن کو عمران خان اور پارلیمنٹ کوماننا پڑے گا۔ معیشت کیلئے ٹسوے بہانے والے مگر مچھ کے آنسو بہارہے ہیں۔

معیشت کو ڈبونے والے باہر سے مشورے دے رہے ہیں۔ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے ہونے والے ہیں، اس کے بعد پانچ سال میں نتائج ملیں گے۔

نواز زرداری ہیر رانجھے کی مثال ہیں دونوں کے بچے ابھی سیاسی قیادت پر لڑ رہے ہیں، بعد میں بیرون ملک پیسے کے لئے لڑیں گے۔

سب سے اہم معاملہ گورننسس ہے۔ سندھ حکومت نے کروڑوں روپے ہرچ کیے ہیں ہم ان سے حساب مانگ رہے ہیں۔ یہ پیسہ کسی کے باپ کا پیسہ نہیں پاکستان کا پیسہ یہ لوگ واپس کریں۔ زرداری نواز پیسے دیں گے تو ڈالر سستا ہوگا۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: