رمضان میں عمرہ کرنے والے شوبز اسٹارز

عمرہ اور حج کی سعادت حاصل کرنا ہر مسلمان کی دلی خواہش ہوتی ہے اور رمضان الکریم میں زیادہ تر لوگ عمرہ ادا کرنا چاہتے ہیں اسی لیے پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کچھ شخصیات اس رمضان عمرہ کی سعادت حاصل کررہی ہیں۔

گزشتہ برس اداکارہ ایمن خان اور اداکار منیب بٹ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور دونوں اس وقت عمرے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔

ایمن خان اور منیب بٹ نے مکہ مکرمہ میں لی گئی تصاویر مداحوں سے سوشل میڈیا پر شیئر کی جس کے بعد مسجد نبویؐ اور زیارتوں کی تصاویر بھی انسٹاگرام پر جاری کیں۔

View this post on Instagram

#RAMADANMUBARAK spread love not hate♥️

A post shared by AIMAN MUNEEB (@aimankhan.official) on


خاص بات یہ ہے کہ منیب بٹ نے اپنے ایک دوست کی جانب سے غلاف کعبہ کا ایک حصہ بھی تحفے میں وصول کیا ہے۔

دوسری جانب اداکارہ سارہ خان اور اداکار آغا علی اپنے تعلقات میں دراڑ پڑنے کے بعد علیحدہ علیحدہ عمرہ کرنے پہنچے ہیں۔

سارہ خان اپنی بہن و اداکارہ نور خان کے ساتھ عمرہ ادا کر رہی ہیں—. انسٹاگرام فوٹو

سارہ خان اپنی بہن و اداکارہ نور خان کے ساتھ عمرہ ادا کر رہی ہیں، دونوں بہنوں نے مکہ مکرمہ میں لی گئی خوبصورت تصویر شیئر کی اور لکھا کہ مکہ میں رمضان۔

View this post on Instagram

♥️🕋

A post shared by سارھ خان🌹 (@sarahkhanofficial) on


جب کہ آغا علی اپنے بھائی اور اہل خانہ کے ہمراہ مدینہ منورہ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے افطاری بھی کروائی جس پر انہوں نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپنے جذبات کا اظہار نہیں کرسکتا۔


آغا علی نے مسجد نبویؐ کے احاطے میں لی گئی ایک تصویر بھی مداحوں سے شیئر کی۔

x

Check Also

اینکر مبشر لقمان کی پیمرا کے دفتر میں توڑ پھوڑ، عملے کو یرغمال بنائے رکھا

اسلام آباد (عمر چیمہ) 13؍ فروری کو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے ایک ...

%d bloggers like this: