ہمیں بھی غصہ آتا ہے: پرویز خٹک کی وارننگ

وزیر دفاع پرویز خٹک نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کو وارننگ دے دی۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے فاٹا کی نشستوں سے متعلق بل پر دھواں دھار تقریر کی جس کے بعد وزیر دفاع پرویز خٹک نے اظہار خیال کرتے ہوئے انہیں خبردار کیا کہ خواجہ صاحب غصہ نہ ہوں، ہمیں بھی غصہ آتا ہے، آپ چیخیں گے تو ہم بھی چپ نہیں بیٹھیں گے، کہیں ایسا نہ ہو کہ کل ہم اپنے اسپیکر کے تحفظ کے لیے کھڑے ہو جائیں۔

پرویز خٹک کے جملوں پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے احتجاج شروع کردیا اور پیپلزپارٹی کے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پرویز خٹک نے ہمارا اسپیکر پکارا، کیا آپ پورے ہاؤس کے اسپیکر نہیں؟ پرویز خٹک کے لفظ کو حذف کیا جائے۔

راجہ پرویز اشرف کے اعتراض پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ میں پہلے کہہ چکا ہوں کہ میں پورے ایوان کا اسپیکر ہوں۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: