عمران خان وزارت عظمیٰ چھوڑ دیں گے

پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیشگوئی کی ہےکہ عمران خان وزیراعظم کا عہدہ چھوڑ کر بھاگ جائیں گے کیونکہ کچھ قوتوں کی کوشش ہے کہ ٹیکنوکریٹ کے ذریعے حکومت چلائی جائے۔

کراچی میں سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ سندھ میں گورنر سے بیانات دلانا ملک کو توڑنے کی سازش ہے، عمران خان کے ذریعے ملک کو توڑنے کی سازش کی جاسکتی ہے۔

منظور وسان نے پیش گوئی کی کہ عمران خان پر آئی ایم ایف کا کنٹرول ہوگیا ہے، عید کے بعد ان کے لیے مزید مشکلات بڑھیں گی، عمران خان وزیراعظم کا عہدہ چھوڑ کر بھاگ جائیں گے کیونکہ کچھ قوتوں کی کوشش ہے کہ ٹیکنوکریٹ کے ذریعے حکومت چلائی جائے۔

پی پی رہنما کا کہنا تھاکہ نوازشریف الیکشن نہیں لڑیں گے بلکہ ان کی جگہ مریم نواز الیکشن میں حصہ لیں گی، ہوسکتا ہے میاں صاحب کو ایک دو ماہ میں عدالتوں سے ریلیف مل جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا فیصلہ عدالت کے ہاتھ میں ہے، اقامہ 2012 میں لیا 2013 میں فارم میں بھرا، چھپایا نہیں، 2015 میں ختم کروایا، اقامے کی وجہ سے کوئی ٹرانزیکشن نہیں ہوئی اور میں الیکشن بھی نہ لڑسکا، اگر الزام لگایا گیا ہے تو نکال لیں پیسے، ہم احتساب سے نہیں ڈرتے۔

منظور وسان کاکہنا تھا کہ حکومت مشرف کو بھی تو واپس لائے انہیں کیوں نہیں لایا جارہا۔

x

Check Also

ستمبر کے پہلے ہفتے میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

ستمبر کے پہلے ہفتے میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

عالمی وبا کورونا کے باعث بند تعلیمی اداروں کو ستمبر کے پہلے ہفتے میں ایس ...

%d bloggers like this: