بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے سپینہ غنڈی میں دھماکے سے گاڑی میں سوار قبائلی رہنما ولی خان اچکزئی اور ان کے دو گارڈز جاں بحق ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق غبی زئی قبیلے سے تعلق رکھنے والے قبائلی رہنما ولی خان اچکزئی اپنے دفتر سے گھر جارہے تھے کہ سپینہ غنڈی کے قریب اچانک دھماکا ہوگیا۔
دھماکے میں قبائلی رہنما ولی خان اچکزئی اور ان کے دو گارڈز موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
لیویز حکام نے بتایا کہ لاشوں کو گلستان اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ دھماکے کی نوعیت کی تحقیقات کی جارہی ہیں