شہزادی میگھن شادی سے پہلے حاملہ تھیں؟

برطانیہ کے شہزادے پرنس ہیری کی اہلیہ اور سابق امریکی اداکارہ میگھن مارکل کے بارے میں سوشل اور عالمی میڈیا پر طرح طرح کی خبریں اور قیاس آرائیاں جنم لیتی رہتی ہیں۔

شاہی خاندان کے نئے فرد کی آمد کا وقت قریب آتے ہی ان میں اضافہ ہوگیا ہے اور کئی افراد دعویٰ کر رہے ہیں کہ میگن مارکل ماں بن چکی ہیں اور ان کی بیٹی ہوئی ہے۔

شاہی خاندان میں نئے فرد کا اضافہ جواریوں کے لیے ہمیشہ سے ہی پرکشش خبر رہاہے۔ بچہ ہوگا یا بچی؟، پیدائش کب ہوگی۔ اس پر جوا لگتا ہے لیکن برطانیہ کے سب سے بڑے بک میکر نے میگھن کی زچگی کی تاریخ پر بک کلوز کر دی ہے۔

بک میکر کے مطابق لوگوں کی بڑی تعداد ان تاریخوں پر جوا لگا رہی ہے جو گزر چکی ہیں یعنی کہ لوگوں کا خیال ہے کہ میگھن ماں بن چکی ہیں؟۔

بات صرف یہاں تک ہی محدود نہیں برطانیہ میں کئی افراد یہ سمجھتے ہیں کہ میگھن مارکل شادی سے پہلے ہی حاملہ تھیں اور شاہی خاندان نے یہ بات چھپائی ہے۔

یکم مئی کو سامنے آنے والی ان کی تصاویر پر چہ میگوئیاں شروع ہوئیں اور ٹویٹر صارفین نے قرار دیا کہ ان کا جسم حاملہ خواتین جیسا نہیں۔

کئی صارفین تو سال کے شروع میں ہی برطانوی شہزادی کے حمل کو ڈرامہ قرار دینا شروع ہوگئے تھے۔

میگھن مارکل کے بارے میں یہ قیاس آرائیاں نئی نہیں۔ ان کی شادی کے دن ہی کچھ ویب سائٹس پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ انہوں نے شادی کے لباس میں اپنا جسم ایسے چھپایا ہے کہ کسی کو علم نا ہو کہ وہ حاملہ ہیں۔

x

Check Also

600 فرانسیسی فوجیوں میں کورونا کی تصدیق

600 فرانسیسی فوجیوں میں کورونا کی تصدیق

فرانس کے 600 فوجی اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ فرانسیسی وزیر دفاع ...

%d bloggers like this: