وفاق اور پنجاب میں حکومتیں گنوانے والی مسلم لیگ (ن) کو ایک اور سیاسی جھٹکا لگ گیا۔ پنجاب میں تمام بلدیاتی ادارے تحلیل کردئیے گئے ہیں۔ مقامی حکومتوں میں نوازلیگ کی اکثریت ختم ہوگئی۔ نئے الیکشنز میں سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل کا کہنا ہے کہ نئے قانون کے تحت بلدیاتی الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے۔۔ پنجاب حکومت عوام کے لئے میونسپل سروسز کو ہر صورت یقینی بنائے گی۔۔ سٹاپ گیپ ارینجمنٹ کے لئے سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے۔۔ منظوری کے بعد الیکشن کے حتمی وقت کا تعین کیا جائے گا۔