پاک فوج کے 100 سے زائد فیس بک اکاؤنٹ بند

دنیا کی معروف سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے پاک فوج کے ایک سو تین پیجز بند کر دیئے۔

سوشل میڈیا گروپ کے مطابق یہ پیجز، گروپ اور اکاؤنٹ آئی ایس پی آر سے منسلک تھے۔

فیس بک کے ہیڈ آف سائبر سیکیورٹی کے مطابق ان اکاؤنٹس سے پاکستانی اور بھارتی سیاست کے متعلق پوسٹ کی جا رہی تھیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اس خبر پر کوئی رائے نہیں دی۔

فیس بک کے مطابق چوبیس پیجز ستاون اکاؤنٹس اور سات گروپس کے مجموعی فالورز کی تعداد اٹھائیس لاکھ تھی۔ ان کے، علاوہ پندرہ انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بند کیے گیے ہیں۔

فیس بک نے بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے 687 پیجز اور اکاؤنٹس بھی بند کردیئے ہیں۔

x

Check Also

گوجرانوالہ پولیس نےبغیراجازت عوامی مقامات پر ویڈیوز بناکر خواتین کرہراساں کرنے کے الزام میں ایک یوٹیوبر کو گرفتار کرلیا۔ ملزم مذاق کے نام پر خواتین کو مختلف باتوں پر ہراساں کرتا تھا اور گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر اس پر خوب تنقید کی جارہی تھی اور پولیس سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔ ملزم پر خواتین سے غیراخلاقی حرکات ، اسلحہ کے زورپرگالم گلوچ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔ گوجرانوالہ پولیس نے لاہور کے علاقے محمود بوٹی میں کارروائی کرکے ملزم محمد علی کو گرفتار کرلیا۔ ملزم گکھڑ منڈی کا رہائشی ہے جس نے سوشل میڈیاپر اپنا چینل بنارکھا ہے ۔ ایس پی صدر عبدالوہاب کےمطابق ملزم مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے کے لیے مختلف عوامی مقامات اور پارکس میں بیٹھی خواتین کو ہراساں کرکے ان کی تذلیل کرتا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقامی شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

مزاحیہ ویڈیو کے نام پر خواتین کو ہراساں کرنے والا یوٹیوبر گرفتار

گوجرانوالہ پولیس نےبغیراجازت عوامی مقامات پر ویڈیوز بناکر خواتین کرہراساں کرنے کے الزام میں ایک ...

%d bloggers like this: