عالمی روحانیت انڈیکس کے مطابق دنیا کا سب سے زیادہ روحانی ملک کینیڈاہے، یہ انڈیکس لگژری ٹریول پلاننگ ایجنسی وے فیرر ٹریول نے جاری کیا ہے۔
کینیڈا کو یہ اعزاز وہاں موجود مذہبی آزادی اور زندگی کی کوالٹی کی وجہ سے ملا ہے۔
اس رپورٹ میں مختلف ملکوں کا جائزہ وہاں موجود مذہبی آزادی و برداشت کے علاوہ مختلف مذاہب کی آبادی، تنوع اور مذہبی مقامات کی بنیاد پر لیا گیا ہے۔
کینیڈا میں مذہب پسند آبادی کی تعداد تو کم نکلی لیکن مذہبی رنگارنگی اور طرز زندگی میں اس نے پورے نمبر لیے، اس حوالے سے دوسرے نمبر پر اٹلی رہا۔