تبت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ نے کہا ہے کہ اگر نہرو کی جگہ جناح کو وزیراعظم بنا دیا جاتا تو ہندوستان کبھی نہ تقسیم ہوتا۔انہوں نے یہ بات بھارت میں گواانسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کی تقریب میں طلباء سے گفتگو کے دوران کہی۔
دلائی لامہ کا کہنا تھا کہ مہاتما گاندھی چاہتے تھے کہ وزیراعظم کا عہدہ جناح کو دیا جائے لیکن نہرونے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔کیونکہ وہ خود وزیراعظم بننا چاہتے تھے۔نہروکی اس خود غرضی نے ہندوستان کی تقسیم میں اہم کردار ادا کیا۔