عمران خان نے محمود خان کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نامزد کر دیا

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے محمود خان کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا امیدوار نامزد کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سوات سے صوبائی اسمبلی کا انتخاب جیتنے والے محمود خان کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔

محمود خان کا تعلق سوات سے ہے اور وہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے 9 سے انتخاب جیتے ہیں۔

محمود خان سابق دور حکومت میں صوبائی وزیر کھیل و آبپاشی کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ محمود خان تحصیل مٹہ کے ناظم بھی رہ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے پرویز خٹک، اسد قیصر اور عاطف خان کے نام لیے جا رہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان عاطف خان کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بنانا چاہتے تھے لیکن پرویز خٹک کی سخت مخالفت کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہو سکا۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ پرویز خٹک نے ہی محمود خان کا نام وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے تجویز کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

https://twitter.com/AliZafarsays/status/1704445733842333810

شائقین کرکٹ ورلڈکپ کے ترانے سے مایوس، علی ظفر سے گانے کی درخواست کر دی

کرکٹ شائقین انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023 کے آفیشل ترانے کی ...

%d bloggers like this: