پولنگ کے دن عوام کو کوئی نہیں روک سکتا، مریم نواز

ایک اور ن لیگی رہنماء کی نااہلیت پر مریم نواز بھی بول پڑیں، کہتی ہیں مسلم لیگ ن کو ٹارگٹ وہ لوگ کررہے ہیں جو جانتے ہیں کہ الیکشن میں ہماری جیت ہوگی، الیکشن کے دن عوامی قوت کو کوئی نہیں روک سکتا۔

مسلم لیگ ن کے قصور سے رہنماء شیخ وسیم توہین عدالت کیس میں سزا کے بعد نااہل ہوگئے، وہ این اے 137 سے ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لے رہے تھے۔

شیخ وسیم کی نااہلی پر مریم نواز نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ ن لیگ کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، کیونکہ سب جانتے ہیں مسلم لیگ ن جیت رہی ہے، جو مرضی کرلیں، انتخابات کے دن عوام کو کوئی نہیں روک سکے گا۔

 

ان کا کہنا ہے کہ چالیں چلی جارہی ہیں جس سے ظاہر ہوگیا کہ ن لیگ جیتے گی، پاکستان واپس جانے کا ابھی فیصلہ نہیں کیا، بیگم کلثوم نواز کی صحتیابی کے بعد خود وطن جانا چاہتے تاکہ اپنے لوگوں کے درمیان ہوں۔

اس سے قبل گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنماء دانیال عزیز کو بھی توہین عدالت کیس میں سزا کے بعد انتخابات کیلئے نااہل قرار دے دیا گیا تھا، مسلم لیگ ن کے کئی رہنماء بھی توہین عدالت، کرپشن سمیت کئی مقدمات میں کیسز کا سامنا کررہے ہیں جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاناما کیس میں سیاست کیلئے تاحیات نااہل قرار دیا جاچکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

BRAND NEW EXPERIENCE Jemima Khan is having ‘best sex ever’ with Russell Brand

رسل بیڈروم میں بہت ایڈونچریس ہیں،جسم کا ہر تار چھیڑ دیتا، جمائما خان

جمائما خان کے سابق بوائے فرینڈ اور برطانوی کامیڈین رسل برانڈ آج کل مشکل میں ...

%d bloggers like this: