پاکستان آرمی کے پائلٹس کا مشکل ترین مشن

 

پاکستان آرمی ایوی ایشن کے بہادر پائلٹس نے ہنزہ کے بلند و بالا پہاڑوں پر پھنسے 2 غیر ملکی کوہ پیماؤں کو مشکل ترین آپریشن کے دوران بحفاظت نکال لیا۔

ہنزہ کے بلند پہاڑ اُلتر پیک کو سر کرنے کی کوشش میں تین غیر ملکی کوہ پیما پھنس گئے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کوہ پیما 19000 فٹ کی بلندی پر پھنسے ہوئے تھے۔

 

ترجمان کے مطابق بروس نومینڈ اور ملر ٹیموتھی کا تعلق برطانیہ سے تھا، جنہیں زندہ بچا لیا گیا، تاہم آسٹریا سے تعلق رکھنے والا کوہ پیما جانبر نہ ہوسکا ہلاک ہو سکا،جس کی لاش بذریعہ ہیلی کوپٹر گلگت روانہ کر دی گئی ہے۔ برطانوی کوہ پیماؤں کو بھی پاک آرمی نے کامیاب ریسکیو کے بعد گلگت روانہ کردیا۔

View image on TwitterView image on Twitter

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہنرہ میں7338میٹربلند اُلتر پیک کو سرکرنے کی کوشش میں آسٹرین کوہ پیما برفانی تودےکی زد میں آ کر ہلاک ہوا تھا، جب کہ ٹیم کے دو برطانوی ممبر5900 میٹر کی بلندی پر پھنس گئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

https://twitter.com/AliZafarsays/status/1704445733842333810

شائقین کرکٹ ورلڈکپ کے ترانے سے مایوس، علی ظفر سے گانے کی درخواست کر دی

کرکٹ شائقین انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023 کے آفیشل ترانے کی ...

%d bloggers like this: