این اے 53 سے عمران خان اور دیگر امیدواروں کو بڑا دھچکا

عام انتخابات کے لیے اسلام آباد کے حلقہ این اے 53 سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔ اسی حلقے سے دیگر امیدواروں کے کاغذات بھی مستردقرار پائے۔

ریٹرننگ افسران نے محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا۔ کاغذات مسترد کرنے کی وجہ عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن کے مقرر کردہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ریٹرننگ افسر کے مطابق عمران خان کا بیان حلفی نا مکمل ہے۔ بیان میں جائیداد کی مکمل تفصیلات فراہم نہیں کی گئی۔

اسی حلقے سے  دیگر امیدواروں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، سردار مہتاب عباسی اورعائشہ گلالئی کے کاغذات نامزدگی بھی نامکمل بیان حلفی کے باعث مسترد کر دیے گئے۔ شاہد خاقان سےگزشتہ روز 2014 سے 2016 تک  کے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات مانگی گئی تھیں ۔

حلقہ این اے 53 سے ن لیگ کے شاہد خاقان عباسی ،سردار مہتاب عباسی، عمران خان اور پی ٹی آئی کی باغی رکن عائشہ گلالئی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ آخری روز آپہنچنے کے باوجود تاحال کسی ایک بھی امیدوار کے کاغذات نامزدگی منظورنہیں کیےگئے تھے۔

عمران خان،شاہدخاقان عباسی اورعائشہ گلالئی کےکاغذات پراعتراضات کے بعد تینوں کو گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے ذاتی حیثیت میں طلب کیاتھا۔ عمران خان خود پیش نہیں ہوئے جبکہ ان کے وکیل بابر اعوان بھی پیش نہیں ہوئے تھے۔بابراعوان کی جگہ معاون وکیل رائے تجمل حسین نے ریٹرننگ آفیسر کو آگاہ کیا کہ بابراعوان لاہور میں ہیں جہاں وہ حلقہ این اے 131 سے متعلق عمران خان کی اسکروٹنی کے معاملے میں پیش ہوں گے۔

کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کی سماعت میں سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کی جماعت جسٹس ڈیموکریٹک سے تعلق رکھنے والے  درخواست گزار عبدالوہاب بلوچ کے وکیل نے کہا  کہ امیدوار کیلئے باکردار ہونا لازم ہے لیکن عمران خان سیتا وائٹ کی بچی کے والد ہیں جبکہ عمران خان نے تحریری جواب میں اعتراضات بے بنیاد قرار دے دیے تھے۔

ریٹرننگ افسر نے بھی کاغذات نامزدگی پردائراعتراضات کے بجائے نامکمل بیان حلفی پرفیصلہ سنایا۔

واضح رہے کہ آج جانچ پڑتال کا آخری روزہے۔ الیکشن کمیشن کے ترمیم شدہ انتخابی شیڈول کے مطابق آراوز کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں22جون تک دائرہوسکیں گی۔

اپیلیں27جون کونمٹائی جائیں گی اورامیدواروں کی فہرست28جون کوشائع کی جائےگی جب کہ امیدواروں کی حتمی فہرست30جون کوشائع کی جائےگی جس کے بعد 25 جولائی کو عام انتخابات ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: