سلم لیگ ن کے ناراض رہنماچوہدری نثار نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کر کے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔
سابق وفاقی وزیرداخلہ اور خادم اعلیٰ کی ملاقات ماڈل ٹاؤن میں ہوئی، تقریبا 45 منٹ جاری رہنے والی ملاقات میں پارٹی امور پر بات چیت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق شہبازشریف نے چوہدری نثارکے تحفظات پر نوازشریف سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا کہ وہ پارٹی کے صدر ہیں اور نوازشریف قائد ہیں، مریم نواز کا کردار صرف پارٹی رہنما کا ہے ۔
شہبازشریف نے چوہدری نثار کو مشورہ دیا کہ وہ کچھ دن صبر کریں ، اسطرح دوریاں بڑھ رہی ہیں، حالات بہتر ہوجائیں گے۔ یہ بھی کہا کہ چوہدری نثار پارٹی کا اثاثہ ہیں۔
واضح رہے کہ چوہدری نثار گزشتہ کافی عرصے سے پارٹی قیادت سے ناراض ہیں اور اسی وجہ سے سیاسی حالات کے تناظر میں بلائے جانے والے پارٹی کے اہم مشاورتی اجلاسوں میں بھی شرکت نہیں کر رہے