عبدالفتح السیسی 92 فیصد ووٹ لے کر دوسری مدت کیلئے مصر کے صدر منتخب ہوگئے۔
مصر کے سرکاری میڈیا کے مطابق عبدالفتح السیسی نے 92فیصد ووٹ حاصل کر لئے ہیں۔
مصر میں گزشتہ تین دنوں سے ووٹنگ کا سلسلہ جاری تھا۔
مصری حکومت کی کوششوں کی باوجود اس مرتبہ ٹرن آؤٹ کم رہا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق حتمی نتائج کا اعلان پیر کے روز کیا جائے گا۔