صارفین کی نجی معلومات تک دوسری کمپنی کو رسائی دینا فیس بک پر بھاری پڑ گیا۔ لوگوں کی اکثریت کا فیس بک پر سے اعتبار اٹھ گیا۔
ڈیٹا لیک اسکینڈل نے فیس بک کا چہرہ داغدار کر دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے سروے میں اکاون فیصد افراد کو فیس بک پر بھروسا نہیں رہا، جبکہ 41 فیصد کو اب بھی فیس بک پر اعتماد ہے۔ آٹھ فیصد افراد نے کوئی رائے نہیں دی۔
امیزون سب سے زیادہ قابل اعتبار کمپنی قرار پائی اور تقریبا 62 فیصد افراد کو امیزون پر بھروسا ہے۔ گوگل 62 فیصد افراد کا اعتماد حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہی۔ ایپل کو 53 فیصد اور یاہو کو 48 فیصد افراد نے قابل اعتبار قرار دیا۔
فیس بک کے بانی مارک زکر برگ صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے پر معافی مانگ چکے ہیں تاہم امریکا اور یورپ میں فیس بک کے خلاف اقدامات کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے