بورے والا میں مسلم لیگ ن کے سٹی صدر شاہد نواب خان نے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ،چیئرمین اور کونسلرزکے اعزاز میں عشائیہ دیا ۔ عشائیے میں ممبر قومی اسمبلی اور سٹی صدر چودھری نذیر احمد آرائیں، ایم پی اے یوسف کسیلیہ،،نائب ضلعی چیئرمین رانا شاہد سرور، رانا طاہر کریم،صدر بورے والا بارمیاں افتخار صابر،سابق صدر بار جاوید شاہین،خالد محمود ڈوگر،رانا مظہر مختار،راؤ عزیز ثنا اللہ،ظہور ڈوگر،صبور چودھری،ایڈووکیٹ منیر رضا،حافظ عاطف ریاض، ایڈووکیٹ عبدالستار بھٹی،رانا یونس،ڈاکٹر رضوان سلیم، حافظ ارسلان، آصف بھٹی ،اشرف خان، رانا اجمل سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر دنیا ٹوڈے سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد نواب خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کے حکم پر جلد ہی سٹی کے 36وارڈز میں پارٹی کی تنظیم سازی کا عمل شروع کیا جائے گا۔ جعل سازوں کو ن لیگ کی تنظیم سازی کا اختیار نہیں۔
شاہد نواب خان کا مزید کہنا تھا کہ بورے والا کے نوجوانوں کو مسلم لیگ ن کی قیادت پر پورا اعتماد ہے۔جلد ہی مسلم لیگ ن کا کنونشن بھی منعقد کیا جائے گا۔