کوشش ہوگی سینیٹ میں ن لیگ کا چیئرمین نہ آئے

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ممبران اسمبلی کا ضمیر خریدنے کے لئے چار چار کروڑ روپے دیئے گئے، ہماری کوشش ہوگی کہ سینیٹ میں نون لیگ کا چیئرمین نہ آئے۔

پشاور میں پارٹی کی رکنیت سازی مہم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں لوگوں کے ضمیر خریدنے کے لئے 4 چار کروڑ روپے دیئے گئے ۔

انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی میں ووٹ بیچنے والوں کے خلاف انکوائری کررہے ہیں لیکن ابھی تک کسی کے خلاف شواہد نہیں ملے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سیکرٹ بیلٹ موقع دیتا ہے کہ پیسہ بھی بنا ئیں اور پکڑے بھی نہ جائیں، پی ٹی آئی نے بار بار کہا کہ سینیٹ انتخابات کا نظام غلط ہے، سینیٹ کا انتخاب براہ راست انتخابات ہونا چاہئے۔

عمران خان نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں کوشش کریں گے کہ ن لیگ کا چیئرمین نہ آئے، بلوچستان کو سینیٹ چیئرمین شپ ملنی چاہئے۔

پرویز مشرف کے حوالے سے صحافی کے سوال پر عمران خان نے جواب دیا کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: