شرقپور شریف کی بزرگ سماجی شخصیت چودھری حبیب مہے کے پوتے اورمشتاق علی مہے کے صاحبزادے نوازعلی مہے کی شادی گزشتہ روز نواحی علاقے شاہ بخاری میں انجام پائی۔
دعوت ولیمہ میں ایم پی اے چودھری علی اصغر منڈا ،نیاز احمد مہے،شبیر احمد مہے،ریاض احمد حبیب،پروفیسرعمران حبیب، پروفیسر علی ڈار،حافظ طاہر سفیان،محمدفیضان اللہ اوردانش علی سمیت سماجی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔شرکا نے نواز علی مہے کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا