‎گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اوکاڑہ میں تربیتی نشست

‎اوکاڑہ(میاں اسجد علی)گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ 55/2L اوکاڑہ میں طلبہ کے لیے ایک تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔جس میں کالج کے پرنسپل، ٹیچرز نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایچ آر مقصود ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے منیجر محمد طیب تھے۔طلبا سے خطاب کرتے ہوئے محمد طیب نے کہا کہ ہنر مند افراد قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ہنر کی بدولت ہی انسان کی عزت ہے،ہنر مند انسان کبھی بھوکا نہیں رہتا۔انہوں نے کہاکہ طلبا اپنی تکنیکی صلاحیتوں کو کالج کے انتہائی محنتی اساتذہ کی نگرانی میں بھرپور طریقے سے نکھاریں تاکہ عملی زندگی میں وہ نوکری کے بہتر مواقع حاصل کر سکیں۔

محمد طیب نے طلبا کو بتایا کہ ایچ آر مقصود ٹیکسٹائل ملز میں جدید ٹیکنالوجی کی حامل مشینری موجود ہے۔ طلبا کے لیے ان کا صنعتی یونٹ بہتر معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

تربیتی نشست کے موقع پر گاؤں کے نمبردار انعام اللہ سمیت معززین علاقہ بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: