پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر میں ناقص مٹھائی بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی جس کے دوران 28فروری سے 5مارچ تک مٹھائیاں بنانے کے 60 پروڈکشن یونٹ سیل کردیے۔
یہ کارروائیاں لاہور، راول پنڈی اور جنوبی پنجاب میں کی گئیں۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل آپریشنز رافعہ حیدر نے بتایا ہےکہ کارروائیوںکے دوران مٹھائی کے1ہزار202 یونٹس چیک کئےگئے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ اس دوران 60 یونٹس سیل، 221کو جرمانے، 867 کو وارننگ نوٹس جاری کرنے کے علاوہ 13کی پیداوار روک دی گئی۔
رافعہ حیدرکا کہنا تھا کہ لاہور اور متصل اضلاع میں 449یونٹس ، راولپنڈی ڈویژن میں 515 اورجنوبی پنجاب میں 238 یونٹس کی چیکنگ کی گئی، مٹھائیوں میں رنگ کاٹ، ٹیکسٹائل کلر اور ناقص اجزاءکا استعمال پایا گیا۔