روس کا سامان بردار طیارہ ہیمیمیم ائیربیس پرگرکرتباہ ہوگیا۔ طیارےمیں سوار32 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق طیارہ ائیربیس پر لینڈنگ کررہاتھا جب حادثےکاشکارہوا۔ طیارے میں 26 مسافراور عملے کے6 ارکان سوارتھے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے کی وجوہات تیکنیکی خرابی ہوسکتی ہے۔ جس علاقے میں طیارہ گراوہاں کسی فائرنگ کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بھی بتایاگیاہےکہ طیارہ رن وے سے 500 میٹرز کے فاصلے پر گرا۔
واقعے کی تحقیقات کمیشن کے ذریعے کروائی جائیں گی