بالی وڈ اداکارہ سری دیوی دبئی میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث 55 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں
سری دیوی نے فلم پروڈیوسر بونی کپور سے شادی کی تھی اور ان کی خوشی اور جھانوی کپور دو بیٹیاں ہیں
سری دیوی نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز سنہ 1978 میں فلم ’سولہواں ساون‘ سے کیا تھا اور حال ہی میں ریلیز ہونے والی ‘مام’ ان کی 300 ویں فلم تھی
ان کی مشہور ہونے والی فلموں میں چاندنی، لمحے، مسٹر انڈیا اور نگینہ شامل ہیں