جنسی اسکینڈل میں ملوث آسٹریلیا کے نائب وزیراعظم بارنابی جوائس نے اپنے عہدےسے استعفٰی دے دیاہے۔
Aus-Dy-PM-222
بارنابی جوائس نے اپنی سیاسی جماعت نیشنل پارٹی کی قیادت کو بھی خیرباد کہہ دیا ہے۔ نائب وزیراعظم اپنی پارلیمانی رکنیت سے مستعفی نہیں ہو رہے۔ اس طرح وزیراعظم ٹرن بُل کی حکومت کو پارلیمنٹ میں ایک نشست کی برتری حاصل رہے گی۔
Aus-Dy-PM333
جوائس کو اپنی خاتون میڈیا سیکرٹری کے ساتھ تعلقات کے الزام کا سامنا ہے۔ مستعفی ہونے والے نائب وزیراعظم گزشتہ برس دوہری شہریت کے الزام کا بھی سامنا کر چکے ہیں۔